قومی کرکٹرز کی کرونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کیلئے اپیل

      قومی کرکٹرز کی کرونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کیلئے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کے لیے قومی کرکٹرز نے اپیل کر دی۔کورونا وائرس سے جنگ، قومی کرکٹرز میدان میں آ گئے، سابق ہیڈکوچ محسن حسن خان سمیت سرفراز احمد، اظہر علی، احمد شہزاد اور حسن علی نے قومی جذبے سے مالی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وبا کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں، ان کے اس اقدام کی سابق بھارتی آل راونڈر ہربھجن سنگھ نے خوب تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی انسانیت کی خدمت کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، اللہ ہم سب کا نگہبان ہو، اللہ آپ کو مزید طاقت دے، دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔