بلیو ورلڈ سٹی اسلام آبادنے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے دو کروڑ کا چیک دیدیا

  بلیو ورلڈ سٹی اسلام آبادنے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے دو کروڑ کا چیک دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)معروف کاروباری شخصیت سی ای او بلیو ورلڈ سٹی اسلام آباد سعد نذیر نے وزیر اعظم عمران خان کو کرونا ریلیف پروگرام کیلئے دو کروڑ روپے کا چیک اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے پانچ ہزار گھروں اور پچاس ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے مفت زمین پیش کر دی۔ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب کے زیر اہتمام کرونا ریلیف فنڈ کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی تقریب کے شرکا میں شامل سی ای او بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے وزیراعظم پاکستان کو کرونا ریلیف پروگرام کے لئے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا سعد نذیر بلیو ورلڈ سٹی کے سی ای او ہیں اور معروف کاروباری گروپ بلیو گروپ آف کمپنیز کے سربراہ بھی ہیں۔سعد نذیر گورنر پنجاب کی سوشل ویلفیئرکمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور پاکستان کی عوام کی بہتری کیلئے کی جاننے والی کوششوں کے بھرپور حامی ہیں وہ تعمیرات کے شعبے میں حکومتی اصلاحات کے بڑے حامی ہیں اور انہوں نے نیا پاکستان رہائشی منصوبے کے لئے بھی ایک بڑے حصے کی تکمیل کیلئے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو پیش کردیں جن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پانچ ہزار گھروں اور پچاس ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے مفت زمین کی فراہمی بھی شامل ہے کسی بھی پرائیویٹ ڈویلپرکی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کیلئے یہ اب تک کی سب سے بہترین پیشکش ہے جو کہ سعد نذیر، چوہدری ندیم اعجاز اور ان کے ادارے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے پیش کی گئی۔