جے ایس بینک کا الانصاری ایکسچینج کےساتھ معاہدہ ‘اہم منصوبوں کی تکمیل کا عزم

  جے ایس بینک کا الانصاری ایکسچینج کےساتھ معاہدہ ‘اہم منصوبوں کی تکمیل کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( پ ر ) پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں شامل جے ایس بینک نے متحدہ عرب امارات کی معروف ایکسچینج کمپنی الانصاری ایکسچینج کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرلیا ہے تاکہ سرحد (بقیہ نمبر13صفحہ7پر )

پار ترسیلات زر کو مزیدبہتر بنایا جا سکے۔ جے ایس بینک، پاکستان میں الانصاری ایکسچینج کا سب سے بڑا ترسیلات زر پروسیسنگ پارٹنر ہے،جو لاکھوں صارفین کو آسان اور مثر مالی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس اشتراک کے ذریعے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اب الانصاری ایکسچینج کی 260 سے زائد برانچز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان میں فوری ترسیلات بھیج سکتے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد محفوظ، تیز اوربغیر کسی پریشانی کے ترسیلات کو یقینی بناتے ہوئے جے ایس بینک کے مالی شمولیت کے عزم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔اس اقدام کے ساتھ، جے ایس بینک اور الانصاری ایکسچینج نے مشترکہ طور پرملینیئر کیمپین(Millionaire Campaign) بھی متعارف کرائی ہے ۔ ایسے گاہک جو الانصاری ایکسچینج کی شاخوں یا ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے اپنی رقوم بھیجیں گے انہیں وہ لکی ڈرا میں شریک ہوں گے اور اس طرح انہیں ایک ملین امارتی درہم جیتنے کا موقع ملے گا۔ دیگر اضافی انعامات میں دو نئی جی ٹور (Jetour) گاڑیاں اور ہفتہ وار ٹریول ونگز پیکجz شامل ہیں۔مالی خودمختاری کے مشترکہ ویژن کے تحت، جے ایس بینک اور الانصاری ایکسچینج سرحد پار ترسیلات زر میں جدت کو فروغ دیتے رہتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ترسیلات زر گاہکوں کے لیے ایک آسان، محفوظ اور فائدہ مند تجربہ بنی رہیں۔