کراچی میں بنک ڈکیتی ، ڈاکو عملے کے فون اور اسلحہ بھی لے گئے

کراچی میں بنک ڈکیتی ، ڈاکو عملے کے فون اور اسلحہ بھی لے گئے
کراچی میں بنک ڈکیتی ، ڈاکو عملے کے فون اور اسلحہ بھی لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ ٹاﺅن میں واقع بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ایس پی بلدیہ ٹاﺅن کے مطابق رشید آباد میں واقع بنک سے ڈاکو تقریباً25لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، ملزمان نے عملے کو یرغمال بنا کر موبائل فون بھی لوٹ لیے اور جاتے ہوئے گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے ۔

مزید :

کراچی -