سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھارت کامیاب رہا،پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے :وکاس سوارپ

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھارت کامیاب رہا،پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ...
سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھارت کامیاب رہا،پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے :وکاس سوارپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ بھارت اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا، راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ،پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ،پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا ۔بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ سے پاک بھارت تعلقا ت میں بہتری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کثیر الجہتی تقریب تھی جس میں بہت سے اہم مسائل زیر بحث لانے اور ان پر غور وخوض کرنا تھاجن میں سرحد پار دہشت گردی ، منشیات کی سمگلنگ اور جعلی کرنسی نوٹوں سمیت دیگر امور شامل ہیں ۔وکاس سورپ نے راج ناتھ سنگھ کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ان تمام اہم معاملات کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا ۔