پی ایس 127کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،نثار کھوڑو

پی ایس 127کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی سندھ کا اہم اجلاس کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ اس حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ بلوچ کو اپنا امیدوار بھی نامزد کر دیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ نثار احمد کھوڑو نے تمام شرکا اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاری کیلئے تین روز کے اندر کمیٹیاں تشکیل دیدیں تاکہ انتخابی رابطہ مہم کا بھرپور طریقے سے آغاز کیا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے روز 8 اگست کو ضلع ملیر کی جنرل باڈی میٹنگ ہوگی۔ ملیر کے تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ جنرل باڈی اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔ اجلاس میں راشد حسین ربانی، وقار مہدی، ساجد جوکھیو، شاہینہ شیر علی، حبیب الدین جنیدی، ندیم بھٹو، لطیف مغل، حاجی قاسم بلوچ، راجہ عبدالرزاق، ظفر صدیقی، سعید چاؤلہ، نامزد امیدوار مرتضیٰ بلوچ، کرم اللہ وقاصی، مرزا مقبول، صدیق اکبر اور شیخ علاؤ الدین نے شرکت کی۔