لنڈی کوتل ،کونسل تحصیل میں کھلی کچہری کا انعقاد ،مسائل کے انبار

لنڈی کوتل ،کونسل تحصیل میں کھلی کچہری کا انعقاد ،مسائل کے انبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی( بیو رو رپو رٹ) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم محسود نے آج لنڈی کوتل تحصیل میں کھلی کچہری لگائی ، عام لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ اے پی اے لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود نے لو گو ں کے مسائل سن کر متعدد درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور ماتحت عملے کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی کھلی کچہری کے موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار لنڈی کوتل محمد ارشاد خان اور لائن آفیسر لنڈی کوتل حکمت خان آفریدی بھی موجود تھے عوامی حلقوں نے اے پی اے لنڈی کوتل کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اگر آفسران اس طرح کی کھلی کچہریاں لگا کر عام لوگوں کے مسائل خود سنے تو بڑے پیمانے پر مسائل حل ہونگے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملیگا اکثرلوگوں نے مریضوں کے علاج ، طلباء کے لئے سکالر شپ اور تنازعات کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں ۔