ترکی میں امریکی پادری کی جلد رہائی کے لیے پر امید ہیں مائیک پومپیو

ترکی میں امریکی پادری کی جلد رہائی کے لیے پر امید ہیں مائیک پومپیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی میں قید امریکی پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کے لیے جاری کوششوں میں جلد ہی پیش رفت ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے انقرہ حکومت پر واضح کر دیا کہ برونسن کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔

اور اسے امریکا جانے کی اجازت دے دی جائے۔ اس نئے تنازعے کی وجہ سے واشنگٹن حکومت دو ترک وزراء پر پابندیاں بھی عائد کر چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -