فہمیدہ مرزا کا مسلسل 5ویں بار ایم این اے بننے کا اعزاز

فہمیدہ مرزا کا مسلسل 5ویں بار ایم این اے بننے کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین (این این آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پہلی خواتین اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے اعزاز کے بعد پہلی خواتین رکن قومی اسمبلی کا پانچویں بار منتخب ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقے 230 بدین پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل جی ڈی اے کی امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا 95064 ووٹ لیکر کامیاب پی پی پی کے حاجی رسول بخش چانڈیو نے 93999 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائیج کے مطابق ڈاکٹر فہمیدا مرزا کو 1065 ووٹ کی برتری حاصل رہی مرزا گروپ کے رہنماں شاہد افریدی گلزار میمن ندیم مغل غلام حسین سومرو دلبر خواجہ صالح میمن کی قیادت میں کارکنوں اور حمایتی شہریوں کا شہر بھر میں جشن ہزاروں شرکا نے کامیابی کی خوشی میں شہر میں ریلی نکالی ریلی کے شرکا ڈول کی تھاپ پر بھنگڑ ے ڈالتے رہے ریلی کے شرکا نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی حمایت میں زبردست اور پرجوش نعرے بازی بھی کرتے رہے واضع رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گیر حتمی اور غیر سرکاری طور پر مخالف امیدوار پر کو برتری حاصل رہی ۔
5ویں بارایم این اے

مزید :

صفحہ اول -