نیپرا ان ایکشن: 3جنریشن کمپنیوں کی پرفارمنس غیرتسلی بخش قرار

نیپرا ان ایکشن: 3جنریشن کمپنیوں کی پرفارمنس غیرتسلی بخش قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) جامشورو پاور کمپنی، تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ اور اسٹیم پاور ہاؤس فیصل آباد کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش اور ناقص (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

قرار دے دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی پیداکرنے والی جنریشن کمپنیوں کی پرفارمنس رپورٹ جاری کردی ہے۔ جامشورو پاور کمپنی، تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ اور اسٹیم پاور ہاؤس فیصل آباد کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش اور ناقص قرار دے دیا ہے۔ ایک سال کے دوران جامشورو پاور کمپنی کی پیداوار ہدف سے 6 فیصد کم رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے پلانٹ کو باربار بند کیا گیا۔ پلانٹ کی مجموعی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔ ٹی پی ایس مظفر گڑھ اور اسٹیم پاور ہاؤس فیصل آباد بھی ہدف کے مطابق بجلی کی پیداوار میں ناکام رہے۔
پرفارمنس غیرتسلی بخش