چلاس اوردیامرمیں پولیس نے سرچ آپریشن روک دیا ،دیامرگرینڈامن جرگہ کوشرپسندوں کی فہرست فراہم کردی

چلاس اوردیامرمیں پولیس نے سرچ آپریشن روک دیا ،دیامرگرینڈامن جرگہ ...
چلاس اوردیامرمیں پولیس نے سرچ آپریشن روک دیا ،دیامرگرینڈامن جرگہ کوشرپسندوں کی فہرست فراہم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چلاس(ڈیلی پاکستان آن لائن) چلاس اوردیامرمیں سکولوں کوجلانے کےواقعہ پر جاری سرچ آپریشن روک دیا گیاجس کے بعدداریل اورتانگیرروڈٹریفک کےلئے کھول دیئے گئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتارمشتبہ افرادکی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فورس کمانڈرگلگت بلتستان،آئی جی پولیس نے دیامرمیں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااورپولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن روک دیاجبکہ گلگت بلتستان حکومت نے دیامرگرینڈامن جرگہ کوشرپسندوں کی فہرست فراہم کردی،جرگہ اورمقامی عمائدین کی انتظامیہ سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد داریل اورتانگیرروڈٹریفک کےلئے کھول دیئے گئے۔
واضح رہے کہ چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 3 روز قبل 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کر کے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا تھا جبکہ کچھ سکولوں میں آگ بھی لگا دی تھی جس کے بعد پولیس نے داریل اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ رات گئے نواحی گاؤں تانگیر میں سرچ آپریشن کے دوران کمین گاہ میں چھپے شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔تاہم اب تک سرچ آپریشن کے دوران گرفتارمشتبہ افرادکی تعداد 32 ہوگئی ہے۔