ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا،سفیرہ

ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا،سفیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر سفیرہ علی نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا ویران ہو گا، ہم جانتے ہیں یہ وقت پاکستان کے لئے پوری دنیا کے لئے بہت مشکل ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں سے مل نہیں پا رہے، ان سے دور ہیں، بچے سکول نہیں جا پا رہے، بہت سے ایسے لوگ جن کا گھروں سے نکلے بغیر گزارا مشکل ہے۔یہ وقت سب کے لئے ایک جیسا ہے، ہماری حکومت نے ہمارے لئے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم محفوظ رہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں اور شکر کریں کہ انہوں نے ہمیں صحت دی، آنے والے کل کو بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہے اور مل کر پاکستان اور پوری دنیا کو اس مشکل وقت سے ہمیشہ کے لئے نکالنا ہے۔ سفیرہ علی نے عوام کے نام موجودہ صورتحال پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسا ہے جب ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے،اس لئے صفائی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں تاکہ اس وباء سے نجات مل سکے امید ہے کہ جلد ہی ہم اس مشکل سے نکل جائیں گے اور زندگی معمول پر آجائے گی۔

مزید :

کلچر -