کوٹ لکھپت جیل میں قید یوں کی لڑائی ،وارڈرسمیت 4 زخمی ہو گئے

کوٹ لکھپت جیل میں قید یوں کی لڑائی ،وارڈرسمیت 4 زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) کوٹ لکھپت جیل میں قیدی آپس میں لڑ پڑے وارڈرسمیت 4 زخمی ہو گئے ، جیل انتطامیہ کی واقعہ چھپانے کی کوشش ، زخمیوں کو جیل ہسپتال میں طبی امداددینے کے بعد علیحدہ بارکوں میں بندکر دیا گیاذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے بلاک c میں قیدی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر برتنوں کا آزادانہ استعمال کرنا شروع کر دیا اس جھگڑے میں ڈیوٹی پر مامور ایک وارڈز بھی لڑائی چھڑواتے ہوئے زخمی ہو گیا ، جبکہ تین قیدی جن میں ایک کا نام خرم شہزاد بتایا جاتا ہے شدید زخمی ہو گیا جیل انتظامیہ نے وقوعہ چھپانے کے لیے زخمی ہونے والے قیدیوں کو ہسپتال لے جانے کی بجائے ان کی جیل میں ہی مرہم پٹی کر کے ان کو علیحدہ علیحدہ بارکوں میں بند کر دیا

مزید :

علاقائی -