مولانا طارق جمیل سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کرافسوس ہوا ، رانا تنویر حسین

مولانا طارق جمیل سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کرافسوس ہوا ، رانا تنویر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ مو لانا طارق جمیل سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کر مجھے افسوس ہواہے ، کیا یہ ریاست مدینہ کاتصور ہے کہ لوگوں کے مکانات گرائے گئے اور ہر سطح پر سیاسی مداخلت کی گئی۔ریاست مدینہ میں اقرباء پروری نہیں تھی،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بہت سے ایشو اٹھائے ہیں جو حکومت کا کام ہے جب سپریم کورٹ بہت سے ایسے کام کرے گی جو حکومت کے کرنے کے ہیں تو پھر وزیر اعظم کیلئے مرغیوں اور انڈوں والے کام ہی رہ جاتے ہیں جو وہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ ، پارلیمنٹ اور بیوروکریسی سے مایوس ہیں ، عمران خان کو یہ نہیں کہناچاہئے کہ فوج تحریک انصاف کا حصہ ہے اور ایسا تاثر نہیں دیناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے منہ سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کر مجھے افسوس ہواہے ، کیا یہ ریاست مدینہ کاتصور ہے کہ لوگوں کے مکانات گرائے گئے اور ہر سطح پر سیاسی مداخلت کی گئی ؟ یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں ، اگر یہ ریاست مدینہ ہے تو ریاست مدینہ میں اقرباء پروری نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے انداز حکمرانی سے ملک میں مایوسی پھیل رہی ہے ، حکومت اپنے وعدوں پر عمل در آمد کرے ، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت آگے بڑھے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
رانا تنویر

مزید :

صفحہ آخر -