الیکشن کمیشن کا تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کو نوٹس

الیکشن کمیشن کا تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن اور فنڈنگ کا کیس 2 جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کو نوٹس جاری کر دیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ شامل تھے۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی حفاظتی تحویل میں ہیں اور انہیں نوٹس پہنچا دیا گیا ہے۔

خادم حسین رضوی

مزید :

صفحہ آخر -