پہلی دفعہ افسروں کو میرٹ پر ترقی دی جا رہی ہے،امجد جاوید سلیمی

پہلی دفعہ افسروں کو میرٹ پر ترقی دی جا رہی ہے،امجد جاوید سلیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم رپورٹر) محکمہ پولیس میں پہلی مرتبہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کی پروموشن کا تیز ترین سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ 18سالوں سے زیر التواء کیسز کو نہ صرف تیزی سے حل کیا جا رہا ہے بلکہ ترقی پانے والوں کو ان کی مرضی کے مطابق بغیر کسی سفارش یا دباؤ کے پوسنٹنگ دی جا رہی ہیں جس کا مقصد افسروں کو بہترین ماحول کی فراہمی ہے تا کہ وہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ خلق خدا کو انصاف فراہم کریں اور صوبے اور ادارے کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 57افسروں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان افسران میں 22پہلے سے ڈی ایس پی کے عہدے پر کام کر رہے تھے جن کو مستقل کیا گیا جبکہ 22کو مستقل ڈی ایس پی اور 13کوآفیشیٹنگ بنیاد پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

مزید :

علاقائی -