ایران: چاہ بہار میں کار بم دھماکہ، ضلعی پولیس چیف سمیت 3 افراد ہلاک ، 19 زخمی

ایران: چاہ بہار میں کار بم دھماکہ، ضلعی پولیس چیف سمیت 3 افراد ہلاک ، 19 زخمی
ایران: چاہ بہار میں کار بم دھماکہ، ضلعی پولیس چیف سمیت 3 افراد ہلاک ، 19 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی جنوبی بندرگاہ چا بہار  کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف سمیت تین افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق چا بہار بندرگاہ  کے شہر میں  ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ سرکاری خبرایجنسی ’’ارنا‘‘ نے واقعے کو خود کش حملہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس چیف سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو ز اور تصاویر میں چا بہار بندرگاہ سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔ایران کے غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گورنر جنرل چابہار رحمدل کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا۔واضح رہے کہ خلیج عمان پر پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع شہر چابہار میں ایک بندرگاہ بھی ہے جو کچھ عرصہ پہلے تعمیر کی گئی،یہ ایک فری اکنامک زون ہے۔