کراچی کی نرس بشریٰ اپنے خاوند ’چاند‘ سمیت پکڑی گئی اور پھر۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبرآگئی

کراچی کی نرس بشریٰ اپنے خاوند ’چاند‘ سمیت پکڑی گئی اور پھر۔۔۔ پاکستانیوں ...
کراچی کی نرس بشریٰ اپنے خاوند ’چاند‘ سمیت پکڑی گئی اور پھر۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کی نرس بشریٰ پنکی اور چاند کے کارنامےنجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا اور  گھروں میں نرس بن کر کام کرنے والا جوڑا گرفتار کر لیا گیا۔پبلک نیوز کے مطابق کراچی کی بشریٰ پنکی اور ان کے خاوند چاند کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق بشریٰ پنکی گھروں میں بطور نرس کام کرتے ہوئے ریکی کرتی تھی۔ میاں بیوی کے خلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ فوٹیج میں بشریٰ پنکی کو پکڑے جانے پر شوہر کو چوکیدار سے چھڑواتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میاں بیوی مقابلے میں زخمی ہوئے جس کے بعد گرفتار کیا گیا۔بشریٰ پنکی کے خاوند اور ملزم راحیل چاند نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو بہلا پھسلا کر وارادتیں کرنے پر مجبور کیا۔ پبلک نیوز سے کی جانے والی بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ ہماری پہلی ہی واردات تھی جس میں پکڑے گئے۔