پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول ﷺ کانفرنس2018 کا انعقاد 

پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت ...
پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول ﷺ کانفرنس2018 کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(محمد عرفان شفیق) پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام ہر سال سالانہ محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں معروف ثناخوان مصطفی ہدیہ نعت پیش کرتے ہیں۔ بچے قرات، نعت، نقابت اور خطابت کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس سال بھی پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس 2018کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے بانی اور صدر محمد عرفان عادل نے کی۔ کانفرنس میں کویت کے طول و عرض سے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت کویت کے نامور قاری عبد الغفور اور قاری صہیب انجم نے حاصل کی، نظامت کے فرائض محمد زمان چشتی اور عبدالرحمن آصف نے احسن طریقے سے انجام دیئے جبکہ ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے والوں میں محمد ایوب،محمد نواز،محمدآلیاس،خالد شکیل، رانا عرفان قادری،عاقب اعجاز،عبدالعزیز عصم،محمد سرور نقشبندی اور مجاہد چشتی شامل تھے۔


کونسل کے جنرل سیکرٹری سید جنید احمد نے اس موقع پر بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ گزشہ چار سالوں سے کونسل کے سرپرست اعلی شمشاد خان تنولی، بانی و صدر محمد عرفان عادل، نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی اور تمام ٹیم ممبران اس مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج کے پروگرام میں ہماری کلاسز کے چند طلبا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، ان بچوں کو یہاں پیش کرنے کا مقصد انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ دین کے ساتھ انکی محبت میں اضافہ ہو اور یہ مزید ذوق و شوق کے ساتھ قرآنی تعلیم و تربیت حاصل کریں۔ پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے بچوں نے قرات، نعت، نقابت اور خطابت کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔ طلبا میں محمد یاسین نے بہترین نقابت کی جبکہ عبدالرحمن جہانگیر اور عبدالرحمن آصف نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک پیش کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم محمد علی حسن نے دلنشین انداز میں پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ فہد شفیق الرحمان اور سید اذیان نقیب نے اپنے معصوم اور سادہ لہجے میں تقریر کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔ اسلامی اور قرآنی معلومات کے درست جوابات دینے والے بچوں میں سمرہ عمر، زینب جہانگیر، عریشہ فاطمہ، محمد عارب،محمد غوری،عبدالرحمن، عادل خان اور سید افنان شامل تھے۔


کونسل کے نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی نے رسول اکرم ﷺ بحیثیت رحمۃ اللعالمین خطاب کیا۔ پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی آیت مبارکہ کو اپنے خطاب کا مرکز بنایا ۔ انہوں نے تمام شرکاء ، ثناخوان مصطفی، قرا ت، نعت، نقابت، خطابت اور اسلامی معلومات کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے بچوں، تمام میڈیا نمائندگان اور بالخصوص پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کی تمام ٹیم جن میں سید جنید احمد، قاری طلعت شریف نقشبندی، محمد صفدر،حاجی منظور احمد، قیصر شہزاد، منیر چوہدری، محمد شہباز، عابد حسین، محمد عرفان، اظہر رسول، محمد ہارون، میاں انور خورشید، محمد اعجاز بھٹی، انجینئر سلیم چوہدری، سہیل یونس، محمد سلیمان، صوفی نذیر احمد، سید ندیم یار خان اور محمد بوٹا شامل ہیں، ان سب کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔اسکے بعد تمام طلبہ میں میڈل تقسیم کئے گئے ۔ کونسل کے سرپرست اعلی شمشاد خان تنولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایمان کا حصہ ہے اور سیرت طیبہ پر عمل آخرت کی کامیابی ہے۔ پروگرام کے آخر میں عبدالروف بھٹی اور اعجاز مغل نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور حاجی عبدالرشید نے ملک کویت و پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے رقت آمیز دعا کی۔