الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے

الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے
الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئرممبر ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے ریٹائر ڈہونے کے بعدجسٹس الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے۔ رکن الیکشن کمیشن کے پی کے جسٹس(ر) ارشادقریشی نے الطاف ابراہیم قریشی سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ کمیشن کے ممبر بلوچستان اور سندھ بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکے۔ صرف دو ارکان کی موجودگی میں الیکشن کمیشن غیر فعال ہو گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن میں گزرے اپنے آخری روز افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات کا پرامن انعقاد اہم سنگ میل تھا۔ الوداعی تقریب میں الیکشن کمیشن کے عملے نے چیف الیکشن کمشنر پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -