بچی پر تشدد میں ملوث افراد کوکٹہرے میں لاکرقانون پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، فردوس عاشق اعوان

بچی پر تشدد میں ملوث افراد کوکٹہرے میں لاکرقانون پر عملدرآمد یقینی ...
بچی پر تشدد میں ملوث افراد کوکٹہرے میں لاکرقانون پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد معاشرتی اور سماجی ناہمواریوں کا عکاس ہے، معصوم بچی کے تشدد میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قانون کی عملداری کو یقینی بنائینگے۔ 
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہافیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد معاشرتی اور سماجی ناہمواریوں کا عکاس ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار ضلعی سطح تک وسیع کیا جارہا ہے تاکہ معصوم بچوں پر ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کرنیوالے سفاک درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔


فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معصوم بچی کے تشدد میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قانون کی عملداری کو یقینی بنائینگے، سوموار کو بچی عدالت پیش کرنے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنی تحویل میں لے لے گا۔