ملک میں بدامنی اور بیروزگاری بڑھ گئی‘ امیر مقام

  ملک میں بدامنی اور بیروزگاری بڑھ گئی‘ امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ (نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے تھانہ میں تحریک انصاف کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد یونس خان کے تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں منعقدہ پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر ان خان جس ذمہ داری کے تحت وزیر اعظم بنا کر پاکستان عوام پر مسلط کئے گئے تھے اپنی ذمہ دارہ بطریق احسن انجام پاتے ہوئے نمک حلالی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر سجاد خان اور ضلعی رہنماء نجیم خان و سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر نئے شامل ہونے والے محمد یونسس خان کو م بارک باد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنے کئے ہوئے فیصلے پر خوش ہونگے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا جائیا گا۔ اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ ضلع مالاکنڈ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے کئے ہیں لیکن پھر بھی علاقے کے لوگوں نے ان کی خدمات اور احسانات کا حق ادا نہیں کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ حقیقی معنوں میں پاکستان کی خالق اور خادم جماعت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار غلط حکومت پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ غیر ضروری اور حد سے زیادہ 16000 ارب کاقرضہ لیکر پاکستان آئی ایم ایف کو گروی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف ملک میں بد امنی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے بلکہ لوگ خود کشی اور قتل و غارت گری پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے ایک بھی وعدہ پوری نہیں کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جب بھی نواز شریف کو ڈاکٹروں کیطرف سے اجازت مل گئی تو اسی دن پاکستان آجائیں گے۔