قونصل جنرل آف ٹرکیہ کی صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات،سیاسی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

قونصل جنرل آف ٹرکیہ کی صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات،سیاسی اور بین ...
قونصل جنرل آف ٹرکیہ کی صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات،سیاسی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قونصل جنرل آف ٹرکیہ، مسٹر علی ارباس کی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دفتر آمد، قونصل جنرل آف ٹرکیہ نے صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال  سہیل شوکت بٹ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر، سکندر ذیشان بھی موجود تھے۔

مسٹر علی ارباس کی آمد پر انہیں ٹرکش بینڈ کے ذریعے خصوصی سلامی پیش کی گئی۔ ملاقات کے دوران ملکی، سیاسی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کونسل جنرل کو محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے مختلف فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔

مسٹر علی ارباس نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے فلاحی اقدامات کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے" دھی رانی پروگرام" کے تحت اجتماعی شادیوں کے اہتمام کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا۔  انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب  کے" ہمت کارڈ پروگرام" کو بھی انقلابی قدم قرار دیا۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے بچوں، خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل علی ارباس نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر کے ضرورت مند طبقے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کے فلاحی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ آخر میں، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے مسٹر علی ارباس کو ملاقات کی یادگار کے طور پر ایک خوبصورت سووینیر پیش کیا۔