کراچی کے شہریوں کے لیے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے باسیوں پرایک اورنئےٹیکس کااضافہ کر دیا گیا ہے ، اب شادی ہال کی بکنگ پرود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرناہوگا کیونکہ ایف بی آر حکام نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات پردس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کا فیصلہ شادی ہال مالکان اورایف بی آرحکام کی ملاقات میں ہوا ۔ صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کےمطابق شادی ہال پر تقریب کرنے پر پارٹی سے دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائیگا ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا شادی ہال کےکرائےکےعلاوہ دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجائیگا ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔