فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ
فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر آئندہ پانچ سے سات دنوں میں فرد جرم عائد کردی جائے گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی کال دی ہے۔ اس کی وجہ جنرل فیض حمید ہی ہیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ 14 دسمبر  کے بعد فیض حمید کی خبر آنے والی ہے۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید کی خبر 14 دسمبر سے پہلے ہی آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو کورٹ مارشل کے ساتھ ساتھ سزا بھی ہوگی، فیض حمید طاقتور شخصیت تھے ان کا احتساب ہوگا تو بڑے سیدھے ہو جائیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے کبھی کرپشن نہیں کی بلکہ ان کے نام پر کرپشن کی جاتی رہی ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دے سکتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -