کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی اور تعلیمی سال کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی اور تعلیمی سال کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کشمیر ڈے پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کراد ی ۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام نا ممکن ہے ۔قرارداد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے تعلیمی سا ل ایک ماہ تاخیر سے شروع کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔حکومت نے تعلیمی سال مارچ کی بجائے اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ،سکول سربراہان اور والدین پریشانی کا شکار ہیں۔