تجاوزات مافیا کی یلغار، سٹرکیں، بازار سکڑگئے، شہری مشکلات کا شکار

تجاوزات مافیا کی یلغار، سٹرکیں، بازار سکڑگئے، شہری مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت کے حسن کو تجاوزات نے گرہن لگا دیا ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت چوکوں،شاہراؤں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔تجاوزات اس قدر زیادہ ہیں کہ بازاروں میں پیدل چلنا بھی دشوار ہے۔اس صورتحال کے باعث شہری عاجز آگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ تجاوزات ختم کرانے میں میٹروپولیٹن کے سی ای او چیف آفیسر میو نسپل آفیسر سروسز بری طرح ناکام ہو گئے ہیں جبکہ شہر کے 9زون کے ریکولیشن ونگز بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تجاوزات داتا گنج بخش زون،راوی،شالیماراور اقبال ٹاؤن میں ہیں،زونوں کو پٹرول تک نہیں دیا جاتا اگر پٹرول دے دیا جائے تو 20فیصد کمیشن کاٹ لیا جاتا ہے۔اس پر سی ای او لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن علی بخاری سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا ایسا نہیں ہے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے زونوں سے پیٹرول کے بلوں کا 20%کمیشن وصول نہیں کرتے یہ الزام ہے تجاوزات کے آپریشن میں مذید تیزی لائیں گے۔