تنخواہوں میں اضافہ، تضادات ختم، وسائل تمام مراعات دینگے، پرویز خٹک کی ایمپلائز گرینڈ الائنس کو یقین دہانی 

  تنخواہوں میں اضافہ، تضادات ختم، وسائل تمام مراعات دینگے، پرویز خٹک کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)حکومت اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سامنے آگئی تاہم حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے مشاورت کے بعد ہوگا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کیاجائیگا اورملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی ملیں گی، تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔ جمعہ کووزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ا جلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی جبکہ ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کے حوالے مختلف تجاویز پر بھی غورکیاگیا۔حتمی فیصلہ اگلے ہفتے فنانس ٹیم سے ملکر ہوگا۔اس دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے،ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے،وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگے۔ہمارے دل بہت بڑے ہیں۔اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔پے اینڈ پنشن کمیشن حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے قائم کیا ہے۔ 
پرویزخٹک یقین دہانی 

مزید :

صفحہ آخر -