بھارتی ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں ، امریکہ

بھارتی ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں ، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن/بیجنگ(آن لائن)امریکا اور چین نے بھارتی حکا م کی جا نب سے پٹھا نکو ٹ ایئربیس پر حملے کا الزا م پا کستا ن پر عا ئد کر نے کو تشویشنا ک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار ہے جبکہ حکو مت پاکستا ن واضح کر چکی ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریگی ، اسلئے بھا رتی حکام اور میڈیا غیر ذمہ درا نہ بیان با زی اور الزام ترا شیو ں سے اجتناب کر یں ، بھارتی ایئربیس پر حملہ خطے کا مشترکہ چیلنج ہے، جس سے تمام ممالک کو مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی ایئربیس پردہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں سے نمٹنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ بھارتی ایئربیس پر حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے، پاکستان واضح کر چکا ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا، امید ہے پاکستان اپنے عزم کیمطابق دہشتگردوں سے نمٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کیے جائیں، دہشتگردوں کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،جان کربی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار ہے، اس جنگ میں ہزاروں پاکستان فوجی اور معصول سویلین جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستانی حکومت اورعوام دہشت گردی کے خطرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون، رابط اور معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ادھرچین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں۔ پٹھان کوٹ کے واقعے سے باہمی تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔ ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم اور ذمہ دار ملک ہیں اور علاقی امن و استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ چین نے پٹھان کوٹ حملے اور میڈیا کی الزام تراشیوں کی مذمت کی

مزید :

صفحہ اول -