خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے انتظامیہ و ابتدائی وثانوی تعلیم کے اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے انتظامیہ و ابتدائی وثانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انتظامیہ کا ایک اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محترمہ آمنہ سردار اور محترمہ نسیم حیات کے علاوہ محکمہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ہیڈماسٹروں کے چار درجاتی فارمولے کے مطابق ترقی، اپ گریڈیشن اور دیگر متعلقہ امور زیر بحث آئے۔کمیٹی نے محکمہ انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ چار درجاتی فارمولے اورہیڈماسٹروں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کمیٹی کی سفارشات اور اسمبلی کی رپورٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے 30جنوری2016تک اپنی حتمی رپورٹ مرتب کریں تاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے۔دریں اثنا خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکر ٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمود خان، راجہ فیصل زمان ، اعظم خان درانی اور محترمہ عظمیٰ خان کے علاوہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں سکولوں کی تعمیر، ان کیلئے فراہم کی جانی والی اراضی کے انتقالات اور بعض سکولوں میں سٹاف کی فراہمی پر تفصیلی غورو خوض کیاگیا۔کمیٹی نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کی تعمیر کو معیاری بنانے ، زیر تعمیر سکولوں کو جلدمکمل کرنے اور ان میں سٹاف کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں