کشمیر حکومت متاثرین عباس پورکو معاوضوں کی ادائیگی میں سنجیدہ ہے،راجہ نثار

کشمیر حکومت متاثرین عباس پورکو معاوضوں کی ادائیگی میں سنجیدہ ہے،راجہ نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیوروپورٹ )چودھری یٰسین گلشن کے توجہ دلاؤ نوٹس کاایوان میں دیتے ہوئے وزیر قانون وپارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان نے کہاہے کہ عباس پور کے متاثرین انڈین فائرنگ کومعاوضہ جات کی ادائیگی میں حکومت انتہائی سنجیدہ ہے ۔ معاوضہ جات 3 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ روپے کردیئے ہیں۔ ہر شہید کو10 لاکھ روپے فی کس معاوضۃ ملے گا۔ زخموں کو بھی قانون کے مطابق معاوضہ اداکرینگے ۔ زخمیوں کے معاوضہ میں اضافہ کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ۔ وزیر تعمیرات عامہ چودھری عزیزنے ایوان کو بتایا کہ میری سربراہی میں متاثرین ایل او سی کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی نبی تھی ۔ جس میں متاثرین انڈین فائرنگ فوری معاوضہ جات کی ادائیگی کافیصلہ کیاگیا تھا۔شہداء اور زخمیوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے کیٹگری مقرر کی تھی ۔فوری طور پر زخمیوں کومختص رقم ادا کی جاتی ہے ۔ حکومتی پالیسی کے مطابق نئے تعین شدہ معاوضہ جات دس لاکھ روپے اداکرینگے ۔ متاثرین انڈین مانیٹرنگ کوتنہانہیں چھوڑینگے ۔