عمران خان کی مبینہ دلہن کی تصویر بھی سامنے آ گئی

عمران خان کی مبینہ دلہن کی تصویر بھی سامنے آ گئی
عمران خان کی مبینہ دلہن کی تصویر بھی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی ہے اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے اور ان خاتون کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ مفتی سعید پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن ہیں ، 8جنوری 2015ءکو ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تقریب ڈیفنس ہا?سنگ اتھارٹی کے سیکٹروائی میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی، یہ پی ٹی آئی رہنماکے بھی قریبی دوست ہیں، دلہن خودبھی گلبرگ 3میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -