’اس چیز کے بعد اب خواتین کو مردوں کی بالکل بھی ضرورت نہ رہے گی‘ معروف ترین یونیورسٹی ہارورڈ کے پروفیسر نے مردوں کو خبردار کر دیا، جان کر پاکستانی مردوں کے ہوش اُڑجائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی گڑیاﺅں کے عام ہونے پر ماہرین سنگین خدشات کا اظہار کر رہے ہیں اور اب ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے ’روبوٹ جنسی مرد‘کے بارے میں ایسی وارننگ جاری کر دی ہے کہ سن کر دنیا بھر کے مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کیتھی او نیل کا کہنا ہے کہ ”روبوٹ جنسی مردوں کے عام ہونے پر ’انسان مرد‘بالکل ناکارہ ہو کر رہ جائیں گے ، خواتین کی زندگیوں میں ان کی کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی اور وہ مردوں پر ان ’مین بوٹس‘ کو ترجیح دینے لگیں گی۔“
ڈاکٹر کیتھی کا کہنا تھا کہ ”مین بوٹس خواتین کو جنسی تفریح دینے کے ساتھ ساتھ گھر کے تمام کام کاج کرنے کی صلاحیت سے بھی مالامال ہوں گے اور یہی وہ وجہ ہو گی جو خواتین کو اپنی زندگیوں سے مردوں کو نکال کر مین بوٹس کو لانے پر مجبور کر دے گی۔جنسیت سمیت مین بوٹس ہر حوالے سے مردوں کو مات دے دیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی عام ہونے پر میں سمجھتی ہوں کہ مردوں کو خواتین سے زیادہ پریشان ہونا چاہیے۔“
’خواتین اپنے شوہر کی یہ چیز سونگھیں تو ذہنی تناﺅ فوری کم ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے خواتین کو سب سے حیران کن بات کہہ دی
واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 5کمپنیاں جنسی روبوٹس بنا رہی ہیں اور ان روبوٹس کی قیمت 5400ڈالر (تقریباً ساڑھے 5لاکھ روپے) سے 15ہزار ڈالر(تقریباً15لاکھ روپے) تک ہے۔ اس وقت جنسی روبوٹس کی مارکیٹ کے 95فیصد خریدار مرد ہیں جو جنسی گڑیائیں خرید رہے ہیں تاہم ڈاکٹر کیتھی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب خواتین اس مارکیٹ کی مردوں سے بڑی خریدار بن جائیں گی۔“