لیاری کی باکسر فیملی کا گھر باکسنگ کلب بن گیا ، گھرکا ہر شخص شوقین

لیاری کی باکسر فیملی کا گھر باکسنگ کلب بن گیا ، گھرکا ہر شخص شوقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی ) لیاری کی باکسر فیملی کا گھر باکسنگ کلب بن گیا جہا ں موجود ہر شخص باکسنگ کا شوقین ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک گھرانہ ہے جہاں رہنے والے دادا، والد ، پوتے اور پوتیاں سب باکسنگ کے شوقین ہیں۔لیاری کی اس باکسر فیملی کا گھر باکسنگ کلب بن گیا، یہاں موجود ہر شخص باکسنگ کا شوقین ہے۔ گھر کے لڑکوں اور مردوں کے علاوہ خواتین بھی باکسنگ کی شوقین ہیں۔کلب کے علاوہ گھر میں بھی باکسنگ کی پریکٹس جاری رہتی ہے۔ باکسر بہن بھائی بے شمار میڈلز اور ٹرافیاں جیت چکے ہیں۔
ان کے والد کہتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ باکسنگ کاشوق سیلف ڈیفنس بھی ہے۔ باکسر لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ علاقے کی دوسری بچیوں کو بھی باکسنگ کیساتھ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتی ہیں۔