ایران امریکا کشیدگی،روسی اور چینی وزرائے خارجہ میں رابطہ،حملے کی مذمت

ایران امریکا کشیدگی،روسی اور چینی وزرائے خارجہ میں رابطہ،حملے کی مذمت
ایران امریکا کشیدگی،روسی اور چینی وزرائے خارجہ میں رابطہ،حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا اور ایران میں کشیدگی کے پیش نظر روسی اور چینی وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیاگیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اس دوران عراق میں ایرانی جنرل کے امریکا کے ہاتھوں قتل اور اسے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔


رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں کی جانب سے خطے کی صورتحال پرتشویش کااظہارکیاگیاہے۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس دوسرے ممالک کی خودمختاری پرحملے کےخلاف ہے، امریکاکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ تمام ممالک کواقوام متحدہ اورعالمی قوانین پرعمل کرناچاہیے۔اس سے قبل چین بھی امریکی کارروائی کی مذمت کرچکا ہے اور فریقین پر معاملہ تحمل سے حل کرنے کیلئے زور دیاہے۔