امریکہ بھارت کو علاقے کا گلو بٹ بنانا چاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ بھارت کو علاقے کا گلو بٹ بنانا چاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاک افغان حکومتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ امریکہ بھارت کو علاقے کا گلو بٹ بنانا چاہتا ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کا تعاقب کرنا ضروری ہے۔ ان کو مٹانے کا وقت آ گیا ہے جو وطن کو مٹانے کے در پے ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب عالمی امن کو محفوظ کرنے کی جنگ ہے اس لیے عالمی برادری اس جنگ میں پاکستان کا ساتھ دے۔ پاک فوج پہاڑوں، غاروں اور جنگلوں میں انسانیت کے قاتلوں کا شکار کر رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے طالبان اسلام اور عالم اسلام کے ہمدرد نہیں ہیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ اسلام کے نام پر قتل و غارت کرنے والے اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ کے طلباءاور اساتذہ کی سالانہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حامد رضا

مزید :

صفحہ آخر -