سیکیورٹی گارڈ اور کیمرے نہ لگانے پر کشمیر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج

سیکیورٹی گارڈ اور کیمرے نہ لگانے پر کشمیر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ لاری اڈا پولیس نے جنرل بس اسٹینڈ پر واقع کشمیر ہوٹل پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کیمرے نہ لگوانے اور گن مین نہ رکھنے پر اے ایس آئی محمد صدیق کی رپورٹ پر کشمیر ہوٹل کے مالک محمد خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،گلیانہ پولیس نے موضع ملکہ میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم شکیل عرف شیلے شاہ کو پناہ دینے قیام وطعام کا بندوبست کرنے پر اے ایس آئی محمد عظیم کی رپورٹ پر اشتہاری ملزم کے بہنوئی نجف عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا علاوہ ازیں سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دینہ چکیاں میں کاروبار کے لین دین کے عوض پرویز اقبال کو 30لاکھ10ہزارروپے کا جعلی چیک دینے پر پرویز اقبال کی رپورٹ پر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دھاماں میں لین دین کے عوض لیاقت علی کو 13ہزارروپے کے جعلی نوٹ دینے پر محسن شہزاد وغیرہ دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔