نیب میں پیش ہونے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

نیب میں پیش ہونے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ہے ۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے نیب کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں بیمار ہوں اور بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذہنی طور پر بھی تیار نہیں۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت کے لیے لاہور بلا کررکھا ہے۔واضح رہے کہ نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کو جمعرات 2 بجے بیان کے لیے طلب کیا تھا۔ مفتاح اسماعیل پر جے جے وی ایل کو غیر قانونی ٹھیکے دینے اور کرپشن کا الزام ہے۔
مفتاح؍مہلت مانگ لی

مزید :

صفحہ اول -