کراچی میں مسجد کی چھت پر گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا

کراچی میں مسجد کی چھت پر گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے رضویہ میں مسجد کی چھت پرگٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے گٹکا بنانے کی مشینیں اورسامان برآمد کرلیا، اشفاق نامی شخص نے چھت کا حصہ کرائے پرلیاہواتھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سندھ میں ماوے، گٹکے اور مین پوری کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔ سندھ اسمبلی سے گذشتہ سال منظور کیے گئے قانون کے مطابق ماوا ، گٹکا اور مین پوری بنانے اور بیچنے والوں کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔اس کے علاوہ گٹکے کا استعمال اور فروخت عوامی مقامات کالجز اسکول اور اسپتالوں میں ممنوع قرار دے دیا گیا۔قانون کے مطابق گٹکا کھانے والے کو چھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوگا۔ مزید یہ کہ گٹکے کی تلاش میں بغیر وارنٹ کسی جگہ چھاپہ مارا جاسکتا ہے۔