شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی جماعت ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ لانچ کر دی 

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی جماعت ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ ...
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی جماعت ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ لانچ کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام بدلنے کے لیے نئی سیاسی جماعت بنائی ہے، یہ ملک ایسٹ انڈیا کمپنی چلارہی ہے، مڈل کلاس طبقے کو مارا جارہاہے، پاکستان کا نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے۔

عوام پاکستان کے سیکرٹری مفتاح اسماعیل نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا یہ نظام پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دیتا، بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس دگنا کردیاگیا۔مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ پاکستان نظام درست نہ ہونے کے سبب دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے، ایک وقت تھا پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے امیر ملک تھا، یہ شکاری اور شکار کا نظام ہے، آج ہم بنگلادیش، ہندوستان اور نیپال سے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام بن گیا ہے عام پاکستانی ایک شکار ہے، یہ پاکستان اب ہمیں منظور نہیں ہے، قائد اعظم نے پاکستان اس لیے آزاد نہیں کیا کہ ہم جہالت میں قید رہیں، ملک میں شکاری اور شکار کا نظام ہے، ہم نوجوانوں کو مایوس دیکھنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اس لیے پاکستان آزاد نہیں کرایا تھا،جہالت بھوک کی قید میں رہیں، اب عام لوگوں کو سیاست میں آنا ہے، بجٹ حکمرانوں کی ترجیحات کا بہترین عکاس ہے، حکمران ہمیں زندگی کا تحفظ بھی نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے حکمرانوں کی ترجیحات واضح کردی ہیں، نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ یہ نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے، ہم سب حکومت میں رہے ہیں اور آج بھی وزیر بن سکتے ہیں، اس وزارت کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ کام نہ کرسکیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکمران ہمیں زندگی کا تحفظ بھی نہیں دے سکتے، نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ یہ نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے، اس وزارت کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ کام نہ کرسکیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -