سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
جیو نیوز کا ڈی آئی جی ملا کنڈ کے حوالے سے بتانا ہےکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد مبینہ طور پر سفارتکاروں کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکہ ہوا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔خوش قسمتی سے حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔