منموہن سنگھ کی وفات پر 7 روزہ سوگ، آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی وفات پر ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی حکومت کے مطابق منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی عوامی دیدار کےلئے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر کل ایک گھنٹے کےلئے رکھا جائے گا۔
منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، فرانسیسی صدر میکروں نے منموہن سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
بھارت کے سابق وزیراعظم اور کانگریس رہنما منموہن سنگھ کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔