کراچی ایئرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی ایئرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ...
کراچی ایئرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا جس میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کراچی ائیر پورٹ سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی سازش بے نقاب کر دی گئی اور ایجنٹ سمیت 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں حسیب احمد، قیصر احمد، عثمان علی اور ایجنٹ عبدالشکور شامل ہے، ملزمان کا تعلق فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

انسانی سمگلر عبدالشکور نے دیگر ملزمان کو پولینڈ بھجوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے فی کس کے معاہدے کیے، ملزمان نے ایجنٹ کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ایڈوانس بھی دیئے، ملزمان نے غیرقانونی طریقے سے آذربائیجان سے پولینڈ جانا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی سمگلر عبدالشکور کے موبائل سے اہم شواہد برآمد ملے ہیں، ملزم عبدالشکور انڈین ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق آذربائیجان میں رہائش پذیر گوتم شرما نامی بھارتی ایجنٹ نے ملزمان کو آذربائیجان سے غیر قانونی طریقے سے پولینڈ بھجوانا تھا، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -