شالیمار لنک روڈ پرحادثے میں جاں بحق حسن روزہ سے تھا

شالیمار لنک روڈ پرحادثے میں جاں بحق حسن روزہ سے تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) شالیمار لنک روڈ پرحادثے میں جاں بحق ہونے والے حسن نے روزہ رکھا ہوا تھا اور ایم ایس سی کا طالب علم تھاجبکہ والدعبدالباسط مقامی مسجد میں امام مسجد ہے۔بتایا گیا ہے کہ شالیمار لنک روڈ پر حادثہ میں جاں بحق ہونے والا نوجوان حسن آکسفورڈ کالج آف کامرس میں پڑھاتا بھی تھا۔وہ شام کے وقت افطاری کا سامان لینے گھر سے نکلا اور شالیمار ہسپتال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے اسے کچل دیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ نوجوان حسن کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -