”میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں ،اپنی اس چیز کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔۔“شاہد آفریدی میدان میں آگئے ،چیف جسٹس کو وہ بات کہہ دی جس کی آج تک کسی پاکستانی کو ہمت نہ ہوئی

”میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں ،اپنی اس چیز کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔۔“شاہد ...
”میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں ،اپنی اس چیز کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔۔“شاہد آفریدی میدان میں آگئے ،چیف جسٹس کو وہ بات کہہ دی جس کی آج تک کسی پاکستانی کو ہمت نہ ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے کام کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،ارجنٹنیا نے اسرائیل کے ساتھ پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا 
شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ناصرف جسٹس میاں ثاقب نثار کی تعریف کی بلکہ انہیں ایک ایسی تجویز بھی دی پاکستانی بھی ان کی تعریف کریں گے۔
شاہد آفریدی نے لکھا ”چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب کو شاباش .جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ ان کے اچانک دوروں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک مشورہ بھی ہے کہ اگر وقت نکال کر وہ نچلے کورٹس کا بھی ایسے اچانک دورہ کرسکیں تاکہ انکے ادارے کی کالی بھیڑوں کو ٹھکانے لگایا جاسکے۔“