جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی مساجد اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرپولیس کی طرف سے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔پولیس افسران نے نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ،ماسک، سینیٹائزر سمیت حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد کروایا۔ سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے پولیس افسران نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کا خود جائزہ لیا۔

ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔

مزید :

علاقائی -