حیاتیاتی تنوع اور قدرتی حیات کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا، امین اسلم

حیاتیاتی تنوع اور قدرتی حیات کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا، امین اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلیاں ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ سال 2020پوری دنیا کے لیے حیران کن حالات اپنے ساتھ لے کر آیا ہے اور کورونا وبا کے نتیجے میں یہ سبق سیکھنے کی اہمیت کہیں بڑ ھ گئی ہے کہ ہمیں حیاتیاتی تنوع اور قدرتی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔وفاقی حکومت نے ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کے لیے ’گرین سٹمولس پیکج‘ سمیت کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن پر کیا۔انہوں نے کہا فطرت پر توجہ کا وقت کے زیر عنوان آن لائن مکالمے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران انسانی سرگرمیاں محدود ہونے کے نتیجے میں فطرت نے اپنی بحالی کا حیران کن مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات بڑے ادارہ جاتی اقدامات کی اجازت نہیں دے رہے تا ہم اس جانب پیش رفت بتدریج جاری ہے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے متبادل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امین اسلم

مزید :

صفحہ آخر -