کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخی قصبے کو آدھا جلادیا

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخی قصبے کو آدھا جلادیا
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخی قصبے کو آدھا جلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنگلات میں لگی آگ نے کینیڈا کے تاریخی قصبے کو آدھا جلادیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ البرٹا صوبے کے پہاڑی علاقے میں قائم جسپر قصبہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ نے جسپر قصبے کا آدھا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ قابو سے باہر ہے اور فائر فائٹرز کی جانب سے متعدد عمارتوں کو آگ لگنے سے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق مشرقی جسپر نیشنل پارک کی تمام سڑکیں آگ کی لپیٹ میں ہیں لیکن خوش قسمتی سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 20 ہزار سیاحوں اور 5 ہزار کے قریب مقامی افراد علاقے سے منتقل ہوگئے۔حکام نے آگ سے ہونے والے نقصانات کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ آگ کی وجہ سے قصبے کی تقریباً 30 سے 50 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، آگ پر قابو پانے کیلئے دنیا بھر سے فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے لیکن تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

+