دوشیزہ سمیت3افراد قتل،مختلف واقعات میں 5ہلاک 

دوشیزہ سمیت3افراد قتل،مختلف واقعات میں 5ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ، اڈا ذخیرہ (صادق آباد، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)رخصتی سے قبل منکوحہ نے ساتھی خاتون کی مدد سے گھر بلاکر نوجوان کومشروب میں کالا پتھر ملا کر موت کے گھاٹ اتار دیا والد کی مدعیت پولیس نے عدالت کے حکم ایک سال بعد مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ لیاقت پور کی حدود چک 20 اے کے رہائشی ملازم حسین نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 24 جون 2020 کو منکوحہ ملزمہ بشیراں بی بی نے اپنی ساتھی ملزمہ رمشا بی بی کی مدد سے اسکے نوجوان بیٹے نواز حسین کو(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
رخصتی سے قبل بہانے سے گھر بلاکر مشروب کی بوتل میں کالا پتھر گھول کر پلادیا جس کے نتیجے میں نواز حسین کو حالت تشویشناک ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے باوجود جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث نواز حسین جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیاجس کی خودکشی بتاکر تدفین کردی۔ بحکم عدالت پولیس نے والد ملازم حسین کی رپورٹ پر دونوں ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ناجائز تعلقات کا شبہ قریبی رشتہ داروں اور بھائی سمیت پانچ ملزمان نے لڑکا لڑکی کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلے دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاشیں نہر میں پھینک دیں والد کے الزام پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا نشاندھی پر دونوں مقتولین کی لاشیں ریسکیو آپریشن کے بعد نکال کر تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کرلیا۔  تھانہ احمد پور لمہ کی حدود موضع ولانہ کے علاقہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں 5 ملزمان اللہ یار صبغت اللہ اعجاز احمد امان اللہ اور حقیقی بھائی داد قمر نے اپنی 21 سالہ بہن طاہرہ قمر اور 25 سالہ احسان خالق کو گزشتہ سے پیوستہ شب 7 بجے کے قریب اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جاکر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلے دباکر موت کے گھاٹ اتاردیااور پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے مقتولین طاہرہ قمر اور احسان خالق کی لاشیں نہر احمد واہ مائنر میں پھینک دیں۔ مقتول احسان خالق کے والد خالق داد کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان اللہ یار وغیرہ کو گرفتار کرلیا اور نشاندھی پر پولیس نے ریسکیو عملہ کی مدد سے نہر احمد واہ میں آپریشن شروع کردیا گھنٹوں آپریشن کرنے کے بعد دونوں مقتولین احسان خالق اور طاہرہ قمر کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ نمر 233/21 بجرم 302/311/148/149 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ دریائے چناب  میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو  کے مطابق گھوٹے والی پل کے پاس دریائے چناب کے اندر ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع کی کال کے مطابق ایک شخص جو دریا میں نہا رہا تھا ڈوب گیا ہیریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ  کر ڈوبنے والے شخص  کی تلاش شروع کردی تاہم رات ہونے کی وجہ سے آپریشن آج صبح دوبارہ کیا جائے گا ۔سی آربی سی کینال تونسہ میں دس سالہ بچی ڈوب کرجاں بحق ہوگیا، ریسکیو نے  سرچ آپریشن کرتے ہو ئے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی،ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آربی سی کینال تونسہ میں دس سالہ بچی شبانہ مائی دختررحیم بخش کھوسہ کچی آبادی کی رہائشی کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے اچانک نہرمیں گر کر ڈوب گئی ریسکیو غوطہ خوروں نے موقع پرپہنچ کر سرچ آپریشن کرنے کے بعد بچی کی نعش نکال کرٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کردی جہاں پر تونسہ پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق گھوٹکی کی رہائشی50 سالہ مائی حورین اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 19 سالہ نوجوان نے چوہے مار گولیاں کھا کر خودکشی کر لی6 ڈہرکی کے رہائشی 19 سالہ عبدالباسط نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے ماڑی اللہ بچایا کی 25 سالہ رمضانہ بی بی راجن پور کی 17 سالہ مومل مائی ظفر آباد کالونی کی 20 سالہ ریحانہ بی بی چک 72 کا 23 سالہ شفیق کوٹ سبزل کا 23 سالہ نعیم احمد اورمیر پور ماتھیلو کے 28 سالہ قربان علی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اڈاذخیرہ موٹر سائیکل سوار بچوں کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کیری ڈبہ الٹ گیا تین بچوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں بہاولپور وکٹوریہ ریفر۔ تفصیل کے مطابق ایک کیری ڈبہ وی آر ایس 1150پر سواریاں بہاولنگر سے دنیاپور جنازے میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ جب اڈاذخیرہ کے قریب 231موڑ پر پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار کم عمر بچوں کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ الٹ گیا کیری میں سوار لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ موٹر سائیکل سوار بچے محمد احسن  محمد راشد اور محمد ریحان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں زخمیوں کو آر ایچ سی چک نمبر 231 میں فوری طبی امداد دے کر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیاہے۔
حادثات