اب میرٹ کی پامالی نہیں ہوگی،جو اچھا کام کرے گا اسے ایوارڈ سے نوازا جائے گا: وزیر تعلیم

اب میرٹ کی پامالی نہیں ہوگی،جو اچھا کام کرے گا اسے ایوارڈ سے نوازا جائے گا: ...
اب میرٹ کی پامالی نہیں ہوگی،جو اچھا کام کرے گا اسے ایوارڈ سے نوازا جائے گا: وزیر تعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ، سمیت محکمہ کے کسی بھی ملازم کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کے جائز حقوق کا خود تحفظ کروں گا۔ ہر ادارے کی اپنی شناخت قائم رہے گی اور کسی کی پروموشن پالیسی ڈسٹرب نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد، پی سی ٹی بی اور پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے ملازمین کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعبوں پر ویسی توجہ نہیں دی گئی جو ضرورت تھی۔ ملازمین کی پروموشن، کتب کی ترسیل، خالی پوسٹوں پر بھرتیوں سمیت دیگر امور بلاوجہ تاخیر کا شکار رہے۔ 5 سالوں میں اساتذہ کی ٹریننگ بھی تعطل کا شکار رہی۔  اب میرٹ کی پامالی نہیں ہوگی۔ تمام اداروں کے ملازمین کی مرضی سے ان کے سروس رولز بنیں گے۔ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ سفارشی کلچر ختم ہوگا۔ جو اچھا کام کرے گا اسے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے تینوں محکموں کے الگ الگ سروس اسٹرکچر بنانے کیلئے جوائنٹ کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا نئی اتھارٹی بنانے کے بعد بھی کسی ادارے کی شناخت متاثر نہیں ہوگی۔ اس موقع پر تینوں اداروں کے ملازمین نے وزیر تعلیم کے تعلیمی اور گورننس کے ویژن کی مکمل توثیق اور حمایت کا اعلان اور اصلاحات کے حوالے سے اقدامات پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔